Indian Famous Celebrity from Imran Khan
Posted By: Abid on 25-07-2019 | 11:54:25Category: Political Videos, Newsبھارت کی مشہور شخصیت نے عمران خان سے پاکستان آنے کی درخواست کر دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہئیر اسٹائلسٹ دورہ پاکستان کے لیے وزیراعظم عمران خان کے دعوت نامے کی منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سیلبرٹی ہئیراسٹائلسٹ سپنا بھونانی نے عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ عمران خان صاحب! میں بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک ڈاکومینٹری فلم ساز ہوں۔ میں نے پاکستان کے صوبہ سندھ پر سندھستان کے نام سے ایک ڈاکومینٹری بنائی لیکن جب میں نے سندھ جانے کے لیے ویزا اپلائی کیا تو میرا ویزا دو مرتبہ مسترد کیا گیا۔ لیکن میں نے سنا ہے
کہ آپ مختلف ہیں اور امن چاہتے ہیں۔ تو کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں؟ برائے مہربانی مجھے اور میری فلم کو سندھ آنے کی دعوت دیں ، یہ میرا خواب ہے۔ خیال رہے کہ ٹویٹر پیج سندھستان کے مطابق یہ ڈاکومینٹری سندھ میں بڑی تعداد میں ہجرت کر کے آنے والوں کے گرد گھرمتی ہے۔ سپنا کے اس ٹویٹ پر پاکستانیوں نے بھی ان کے اس آئیڈیا کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہمارے لیے سندھ پاکستان کا حصہ ہے۔ آپ اپنے دورہ پاکستان کی منصوبہ بندی کریں۔ انشاء اللہ آپ کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ جبکہ ٹویٹر پر سپنا کے لیے ایک ٹرینڈ WellcomeToSindhSapna# بھی متعارف کروایا گیا۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹرینڈ کو مقبول کرتے ہیں اور ہمسایہ ملک کی فلم ساز خاتون کو پاکستان آنے میں مدد کرتے ہیں۔

UK Announces Sanctions Over Israeli Settlement Activity
PTI Announces Long March on September 27
Major Changes in Pakistan’s Final Test Team - What Difference Will They Make?
Goods Transporters Announce 5% Fare Hike
FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi












