One and a half kilograms of jewelry was recovered from the stomach of the young girl during the operation
Posted By: Abid on 25-07-2019 | 18:39:25Category: Political Videos, Newsاپریشن کے دوران نوجوان لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو زیورات برآمد: لڑکی کون تھی اور کیا کھاتی تھی ؟ 440 واٹ کا جھٹکا لگا دینےو الی خبر آگئی
کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ڈاکٹرز نے ایک نوجوان لڑکی کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو گرام زیورات نکالے ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی ذہنی حالت درست نہیں ہے جس کے باعث وہ گھر کے تمام زیورات کھاگئی۔مغربی بنگال کے ضلع بیر بھومی کے سرکاری میڈیکل کالج کے


ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ سدھارتھ وشواس کے مطابق 26 سالہ خاتون کے پیٹ سے 5 اور 10 روپے کے 90 سکے نکالے گئے ہیں ، زیادہ تر سکے تانبے اور پیتل کے تھے لیکن کچھ سونے کے زیورات بھی نکالے گئے ہیں جن کا مجموعی وزن ڈیڑھ کلوگرام بنتا ہے۔لڑکی کی ماں کے مطابق کچھ عرصہ پہلے ان کے نوٹس میں یہ بات آئی کہ گھر کے زیورات غائب ہونا شروع ہوگئے ہیں لیکن جب بیٹی سے اس بارے میں پوچھا جاتا تو وہ رونے لگتی۔ ’ میری بیٹی ذہنی معذور ہے، ہم اس پر نظر رکھتے تھے لیکن وہ کسی طرح زیورات نگل جاتی تھی، گزشتہ 2 ماہ سے اس کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی جس کے باعث ہم اسے پرائیویٹ ڈاکٹرز کے پاس لے کر گئے لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔‘خاتون نے بتایا کہ اس کی بیٹی گھر سے زیورات کھاتی تھی جبکہ اپنے بھائی کی دکان پر جا کر کرنسی کے سکے کھاتی تھی۔ گزشتہ 2 ماہ سے اس کی طبیعت زیادہ خراب رہنے لگی تھی ، وہ کچھ بھی کھاتی تھی تو الٹی کردیتی تھی جس کے باعث اسے میڈیکل کالج میں لے کر آئے۔

Ayush Mhatre - Now boarding Virar fast
Karachi - Speeding Trailer Hits Motorcycle on Mauripur Road, 2-Year-Old Killed, Mother Injured
The case for trusting KL Rahul at No. 5
US Health Secretary Says President Eats Excessive Junk Food
"Cross-Subsidy Becoming a Death Warrant for Industries,” Says Gohar Ejaz
Retired out - WPL learning the language of modern T20s












