Budhi Ko Budhi Keh Diya...Toh
Posted By: Akbar on 02-08-2019 | 18:26:25Category: Political Videos, Newsفردوس جمال نے بڈھی کو بڈھی کہہ دیا تو کون سی قیامت آگئی‘وینا ملک نے ماہرہ خان کو لنڈے کی کونسی چیز قرار دے دیا؟شوبز کی دنیا سے ناقابل یقین خبر
کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے ماہرہ خان کو ’لنڈے کی سپر سٹار‘ قرار دیتے ہوئے ان لوگوں کو چڑھتے سورج کا پجاری کہا ہے جو ان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ فردوس جمال کی جانب سے ماہرہ خان کو بڑی عمر کی اداکارہ قرار دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر جو ہنگامہ جاری ہے
اس میں اضافہ اس وقت ہوا جب ہم ٹی وی کی مالکن مومنہ درید نے فردوس جمال کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔ فردوس جمال کے ریمارکس کے بعد لوگ ماہرہ خان کو سپورٹ کر رہے تھے لیکن مومنہ درید کے فیصلے کے بعد لوگوں نے فردوس جمال کی حمایت میں بولنا شروع کردیا، ایسے میں وینا ملک نے بھی روایتی انداز میں اپنے خیالات سوشل میڈیا پر پیش کیے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ شوبز انڈسٹری کے صرف چند لوگ ہی فردوس جمال کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کی وجہ چڑھتے سورج کی پوجا اور مومنہ درید کی جانب سے پابندی کے ڈر کو قرار دیا ۔ وینا ملک نے کہا کہ اس سارے تنازعے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ چپ رہو اور پسندیدہ لوگوں کی حمایت کرو نہیں تو آپ کو لات مار کر نکال دیا جائے گا ، یہ انتہائی شرمناک ہے۔چڑھتے سورج کی پوجا اور مومنہ درید سے بین ہونے کا ڈر۔۔۔۔حد ہے۔وینا ملک نے ایک اور ٹویٹ میں کہا’ بہت ہوگیا تماشہ، فردوس جمال نے بڈھی کو بڈھی کہہ دیا تو کون سی قیامت آگئی ہے، لنڈے کے سپر سٹار۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیونی یوں تو ہمیشہ اپنی پرفارمنس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ ایک غلطی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن کامیڈی فلم ’ارجن پٹیالہ‘ میں سنی لیونی کی جانب سے کی جانے والی ایک معمولی غلطی نے ایک کاروباری شخص کو مصیبت میں ڈال دیا اور لوگ ان سے فحش اور جنسی مطالبات کرنے لگے۔دراصل سنی لیونی فلم ارجن پٹیالہ میں ساتھی اداکار دلجیت دسانج کو ایک فون نمبر دیتے ہوئے دکھائی دیں اور فلم دیکھنے والوں نے اس فون نمبر کو اداکارہ کا نمبر سمجھ کر اپنے پاس محفوظ کرلیا۔بعد ازاں لوگوں نے سنی لیونی کی جانب سے فلم میں بتائے گئے نمبرز پر فون کرکے فحش اور جنسی مطالبات کرنا شروع کردیے۔ڈان نیوز کے مطابق سنی لیونی کی جانب سے فلم میں جو نمبر ساتھی اداکار دلجیت دسانج کو دیا گیا، دراصل وہ نمبر دہلی کے ایک کاروباری شخص پنیت اگروال کا نکلا۔رپورٹ کے مطابق فلم دیکھنے کے بعد شائقین نے اس نمبر پر یہ سوچ کر فون کرنا شروع کردیے کہ وہ نمبر سنی لیونی کا ہے۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری فون کالز آنے اور انتہائی نازیبا مطالبات کیے جانے کے بعد پنیت اگروال نے پولیس میں شکایت بھی درج کروائی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












