Aisa Elaan Kar Diya Ke India Khushi Se Nehaal
Posted By: Abid on 15-08-2019 | 02:06:30Category: Political Videos, Newsیہ تو حال ہے ان مسلم حکمرانوں کا ۔۔۔۔ متحدہ عرب امارات نے ایسا اعلان کردیا کہ بھارت خوشی سے نہال ہو گیا، امت مسلمہ حیران پریشان
ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے بھارتی سفارتی مشنز کے باہر کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی، اماراتی حکومت نے وارننگ دی ہے کہ شاہراہوں اور حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق قوانین ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں
مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی جانب سے کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ پاکستان میں حکومت نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ منانے کا باقاعدہ اعلان کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور ظالمانہ قبضے کیخلاف احتجاج کیے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے بھارتی مشنز کے باہر احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس صورتحال کے پیش نظر اماراتی حکومت کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ شاہراہوں اور حساس علاقوں میں احتجاجی مظاہروں سے متعلق قوانین ہیں، مقامی قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر یک زبان ہوکر مودی سرکار کے نفرت آمیز اقدام کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے۔چند روز پہلے برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے کشمیریوں کی حمایت میں کی گئی ٹویٹ میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات تکلیف دہ ہیں، کشمیریوں کے حق کا احترام کیا جائے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔ جیرمی کوربن کی ٹویٹ کے بعد دیگر اراکین بھی میدان میں آگئے۔ایوان لیوس نے بھی بھارت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام کے خلاف آواز اٹھانا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Operation Al-Azm Continues in Balochistan
House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere











