Husn Ki Intehaa - Badshah Ki Mehbooba Ki Photo Ne Social Media Par...
Posted By: Akku on 27-08-2019 | 19:03:57Category: Political Videos, Newsحسن کی انتہا: کونسے بڑے ملک کے بادشاہ کی محبوبہ کی تصاویر نے آج بڑے بڑے چینلز کی ویب سائیٹ کریش کر ڈالیں؟ آپ بھی دیکھ کر دیکھتے ہی رہ جائیں گے
تھائی لینڈ (ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کے شاہی محل کو بادشاہ کی دیرینہ ساتھی کی تصاویر جاری کرنا مہنگا پڑ گیا کیوں کہ ویب سائٹ پر تصاویر دیکھنے والوں کا رش اتنا بڑھ گیا کہ ویب سائٹ ہی کریش کرگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی شاہی محل نے 34 سالہ سنینات وونگوا جیراپاکڈی کی اب تک ان
دیکھی 60 تصاویر اور 45 صفحات پر مبنی سوانح حیات جاری کی۔جس ویب سائٹ پر تصاویر جاری کی گئیں اس پر دیکھنے والوں کا رش اتنا بڑھ گیا کہ ویب سائٹ ہی کریش کرگئی جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا۔34 سالہ سنینات وونگوا جیراپاکڈی تھائی لینڈ کے 67 سالہ بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن کی رائل نوبل کنسورٹ ہیں۔ عموماً رائل نوبل کنسورٹ کا درجہ بادشاہ کی اہلیہ یا پھر کسی ایسی خاتون کو دیا جاتا ہے جو بادشاہ کے ساتھ تعلقات میں تو ہو لیکن ان کی باقاعدہ شادی نہ ہوئی ہو۔بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن نے رواں برس جولائی میں اپنی چوتھی شادی کے دو ماہ بعد سنینات وونگوا جیراپاکڈی کو باضابطہ طور پر رائل نوبل کنسورٹ کا درجہ دیا تھا۔سنینات تھائی بادشاہت کی 100 سالہ تاریخ میں یہ درجہ پانے والی پہلی خاتون ہیں۔ وہ اس وقت تھائی فوج میں میجر جنرل کے عہدے پر بھی فائر ہیں جبکہ انہوں نے فوج میں بطور نرس کام شروع کیا تھا۔تھائی شاہی محل کے مطابق بادشاہ کی ہدایت پر انہوں نے سنینات کی بائیوگرافی اور تصاویر شائع کیں جو کہ ایک تربیت یافتہ پائلٹ، نرس اور باڈی گارڈ بھی ہیں۔تھائی بادشاہ اب تک چار شادیاں کرچکے ہیں اور ان کے مجموعی طور پر 7 بچے ہیں۔






TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











