Pakistani Actresses Ke Account Hack Ho Gaye
Posted By: Ahmed on 30-09-2019 | 07:44:06Category: Political Videos, Newsحمیرا ارشد اور نادیہ حسین کا اکاؤنٹ ہیک۔۔۔ ہیکرز نے نیم برہنہ تصاویر اپلوڈ کردیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔جس کے بعد اس پر قابل اعتراض پوسٹ کی جا رہی ہیں،جب کہ قابلِ اعتراض تصاویر بھی پوسٹ کی جا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نادیہ حسین نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ ہیک
ہونے کی تصدیق خود انسٹاگرام پوسٹ میں کی۔نادیہ حسین نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا فیس بک پیج “نادیہ حسین آفیشل ” ہیک کر لیا گیا ہے جب کہ انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ مداح اس اکاؤنٹ کو ان فالو کرنے کے ساتھ ساتھ رپورٹ بھی کریں۔نادیہ حسین کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد قابل اعتراض تصاویر بھی جاری کی گئیں۔نادیہ حسین نےچند روز قبل اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک اور پوسٹ کے ذریعے فیس بک کے ان اکاؤنٹس کا حوالہ دیا تھا جسے وہ استعمال کرتی ہیں۔جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ان دو اکاؤنٹس نادیہ حسین سلون اور نادیہ حسین خان آفیشل کے علاوہ وہ کوئی اور اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتی۔اب اداکارہ نے اپنے تیسرا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کی ہے جو دراصل ان کا فین پیج ہے۔
دوسری جانب حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے دو مرتبہ میرے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس ہیک کئے گئے جس کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ اب میں نے سوشل میڈیا پر نئے اکاؤنٹس بنا لئے ہیں اور اس میں سکیورٹی فیچرز پر خاصی توجہ دی ہے۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ کسی کو بھی دوبارہ ایسا کرنے کی جرات نہ ہو۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












