Aaj Ki Badi Breaking News... Bas Bohat Ho gaya
Posted By: Joshi on 15-10-2019 | 09:53:16Category: Political Videos, Newsآج کی بڑی بریکنگ نیوز بس بہت ہو گیا صبر پاکستان کا پانی مکمل بند کر دو اور ۔۔۔۔ مودی سرکار نے پوری دنیا کو ہلا کر کرھ دینے والا اعلان کر دیا
نئی دہلی(ویب ڈیسک)ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے بعد پاکستان کا پانی بند کرنے کی کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے حصے کا جو پانی ندیوں کے ذریعہ سرحد پارہا ہے اسے روک کر ہریانہ کے گھر گھر اور کسانوں کے
کھیتوں تک پہنچایا جائے گا۔ بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم وزیراعظم نریندر مودی نے رکھی دادری اسمبلی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار کی حمایت میں نکالی گئی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے حصہ کا جو پانی ندیوں کے ذریعے سرحد پار جا رہا ہے اسے روک دیں گے اور ہریانہ کے ہر گھر اور کھیتوں میں پانی مہیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حق کا پانی گزشتہ 70برس تک پاکستان جاتا رہا ہے، اسے روک کر اب ہریانہ کے گھر گھر اور کھیت تک پہنچایا جائے گا اور حوالے سے ان کی حکومت نےکام شروع کردیا ہے،اس پانی پر ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے چھوٹے کسانوں کو پنشن سے جوڑنے کا وعدہ کیا تھا اور اب ریاست میں پارٹی کی حکومت بنتے ہی یہ کام پورا کردیا جائے گا۔ نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔ بعض اوقات میڈیا کو ملنے والی ابتدائی معلومات درست نہیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ ہم متعلقہ اداروں، حکام اور اپنے رپورٹرز سے بات کرکے باوثوق معلومات آپ تک پہنچائیں۔مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارا فیس بک پیج” حسن نثار” وزٹ کرتے رہیں۔


TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











