Paise Ke Bal Bote Par Kamyaabi
Posted By: Abid on 15-02-2021 | 19:45:34Category: Political Videos, Newsسنہ 2003 میں بلوچستان اسمبلی کے ایک رکن نے اس وقت سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا تھا جب انھوں نے سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ کے لیے مبینہ طور پر ملنے والی رقم واپس کر دی تھی۔
پاکستان میں اگلے ماہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ یہ انتخابات ہر حکومتی جماعت کے لیے ہمیشہ اس لیے اہم رہے کیونکہ ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرنے سے قانون سازی میں بہت آسانی ہو جاتی ہے۔
پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات ایک عرصے سے مخلتف تنازعات کا باعث ہیں اور اس کی ایک وجہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر اپنے امیدواروں کو منتخب کروانے کے لیے پیسے کے ذریعے ووٹ خریدنے کے الزامات ہیں۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس سابق رکن اسمبلی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ رقم انھیں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین نے سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے دی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ اس شخص کو ایک بڑی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
وہ بتاتے ہیں کہ اس پارٹی سے ’تعلق کے باعث میرا نام ان اراکین اسمبلی کے پینل میں شامل کیا گیا تھا جنھوں نے اس کاروباری شخص کو ووٹ دینے تھے۔ انھوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے رقم کی ادائیگی ایڈوانس میں کی تھی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پارٹی قیادت نے ووٹ ڈالنے سے پہلے ان کا نام کاروباری شخص کو ووٹ ڈالنے والے اراکین کے پینل سے نکال دیا جس کے باعث میں نے ان کو ووٹ نہیں دیا۔‘

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












