Journalist jailed for 3 years for insulting post in Algeria
Posted By: Joshi on 23-04-2021 | 15:19:44Category: Political Videos, Newsالجزائر کی عدالت نے ایک نام نہاد اسکالر کو فیس بک پر توہین اسلام پر مبنی پوسٹیں کرنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کی ایک عدالت نے ڈاکٹر سعید جبل خیر نامی صحافی اور اسکالر کو فیس بک پر اسلامی تعلیمات کا مذاق اُڑانے اور برا بھلا کہنے پر 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
53 سالہ سعید جبل خیر اسلام پر دو کتابیں لکھ چکے ہیں جب کہ اپنی فیس بک پوسٹوں میں عید الاضحیٰ پر قربانی، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اور لڑکیوں کی نوعمری میں شادی پر گفتگو کی تھی۔
فیس بک کی اس پوسٹ کے خلاف 7 وکلا اور اُن کے ایک ساتھی استاد نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔ الجزائر میں مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سمیت اہم مذہبی شخصیات کو توہین پر سزا کا قانون موجود ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











