All 26 workers arrested in raid on Muttahida Markaz were honorably acquitted
Posted By: Ahmed on 23-04-2021 | 15:22:37Category: Political Videos, Newsکھٹمنڈو: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کا حال ہی میں دورہ کرنے والے نارویجین کوہ پیما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں موجود ایک کوہ پیما میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی پر کوہ پیمائی کی حالیہ سیزن کے انعقاد کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔
نیپال میں کورونا کیسز کے سامنے آنے کے باوجود اس سال بھی کوہ پیماؤں کو راغب کرنے کے لیے ایس او پیز میں نرمی کی تھی جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کوہ پیما بیس کیمپ پہنچے تھے۔
کورونا وبا میں مبتلا ہونے والے کوہ پیما کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ مقامی آبادی میں کورونا پھیلے۔ 8 ہزار کی بلندی سے مریضوں کو لانا آسان کام نہیں۔
واضح رہے کہ ہزاروں فٹ کی اونچائی پر پہلے ہی سانس لینا مشکل ہوتا ہے اس لیے کوہ پیماؤں میں وبا کا پھیلاؤ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ نیپال کے محکمہ سیاحت کی ترجمان مائرا آچاریہ نے کہا کہ اب تک کوہ پیماؤں کے مابین کوویڈ 19 کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












