Top Rated Posts ....
Search

The UAE also banned children's Eid on Eid al-Fitr

Posted By: salmaan on 11-05-2021 | 05:14:13Category: Political Videos, News


متحدہ عرب امارات میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے عیدالفطر کے دوران کرونا وبا کے پیش نظر پانچ احتیاطی تدابیرکا اعلان کیا ہے۔ ان میں اہم بات بچوں کی عید کی نقدی پر پابندی بھی شامل ہے۔ امارات میں صحت کے شعبے کے ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے کہا کہ اس بار عید الفطر کے موقعے پرریاست میں پانچ ایس اوپیز کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اقدامات درج ذیل ہیں۔

1۔ بچوں میں عید تقسیم کرنے سے پرہیز کی ہدایت کی گئی ہے۔یا یہاں تک کہ اسے بینکوں کے ذریعے بھی عیدی کے لین دین پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم آن لائن ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

2- بوڑھوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

3- خاندانی دوروں اور اجتماعات سے پرہیز اور لوگوں کو عید اپنے گھروں میں گذارنے کی تاکید کی گئی ہے۔

4 - پڑوسیوں کے مابین تحائف اور کھانے پینے کے تبادلے سے منع کیا گیا ہے۔

5- الیکٹرانک مواصلاتی چینلز کے ذریعہ رشتہ داروں اور دوستوں کوعید کی مبارکباد پیش کرنے کا آپشن اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے ویکسین لینے اور متعلقہ حکام کے مقرر کردہ قوانین اور ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.