16 Wives And 151 Children... read in urdu
Posted By: Joshi on 12-05-2021 | 13:59:45Category: Political Videos, Newsہرارے: افریقی ملک زمبابوے میں 66 سالہ مشیک نیانڈرو 17 ویں شادی کی تیاری کر رہے ہیں جن کی پہلے ہی 16 بیویاں اور 151 بچے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے شہری مشیک نیانڈرو کا کہنا ہے کہ وہ بیویوں کی تعداد 100 اور بچوں کی تعداد ایک ہزار تک لے جانا چاہتا ہے جب کہ ان کی پہلے ہی 17 بیویاں اور 151 بچے ہیں اور 17 ویں شادی کی تیاری کر رہے ہیں جو سال کے آخر میں ہوگی۔
پیشے کے اعتبار سے ریٹائر فوجی اب کوئی ملازمت نہیں کرتے اور نہ ہی کسی قسم کا کاروبار کرتے ہیں۔ مشیک نیانڈرو کا کہنا ہے کہ کُل وقتی ملازمت 19 بیویوں کو خوش رکھنا ہے۔ زیادہ شادیاں میرا ایک پراجیکٹ تھا جسے 1983 میں شروع کیا اور آخری شادی 2015 میں ہوئی تھی تاہم یہ سلسلہ دوبارہ شروع کر رہا ہوں اور اپنی موت تک جاری رکھوں گا۔
مالی مشکلات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2015 سے اب تک شادی نہ کرنا مالی مشکلات کے باعث ہی تھا لیکن اب بچے کما رہے ہیں۔ 6 فوج میں، 2 پولیس میں اور 11 دیگر اداروں میں ملازم ہیں اس کے علاوہ 93 ایکڑ اراضی ہے جس پر کاشت کاری کرتے ہیں۔ مشیک کے گھر میں جلد مزید 2 بچوں کا اضافہ ہونے والا ہے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












