Anushka Sharma And Virat Kohli... Entertainment News
Posted By: Kabir on 13-05-2021 | 12:38:27Category: Political Videos, Newsممبئی: ویرات کوہلی اور ان کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما نے بھارت میں کورونا سے متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم میں11 کروڑ روپے کے ہدف کو مقررہ وقت سے ایک روز قبل ہی عبور کر لیا۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے کورونا متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے لیے 7 مئی سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ ابتدا میں اس جوڑے نے 7کروڑ بھارتی روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم عوام کی جانب سے بہترین ردعمل سامنے آنے پراس ہدف کو بڑھا کر11 کروڑ روپے کر دیا تھا۔
انوشکا اور ویرات کی اس مہم میں 19 ہزار سے زائد افراد نے بھرپور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری رقوم عطیہ کیں اور ایک دن قبل ہی 11 کروڑ بھارتی روپے جمع کرنے کا ہدف بھی مکمل کرلیا۔
ویرات کوہلی اور انوشکا کو کھیلوں کے ایک ادارے الگ سے پانچ کروڑ روپے عطیہ کیے جب کہ اس جوڑے نے عطیات جمع کرنے کی اپنی مہم میں ذاتی طور پر دو کروڑ روپے عطیہ کیے۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
Severe blizzard in America, 30 people dead, life paralyzed, flights canceled, roads and educational institutions closed
Orders to stop allowances of employees of special courts and tribunals suspended
Mari Energy announces gas discovery in Dera Bugti
The RAPP sheet - Steve Smith, Daryl Mitchell, Umesh Yadav among over 1300 players












