Top Rated Posts ....
Search

Federal Minister Fawad Chaudhry conveyed the message of solidarity of the Prime Minister of Pakistan to the people of Palestine

Posted By: Akbar on 14-05-2021 | 01:49:36Category: Political Videos, News


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری/ فلسطینی سفیر ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی عید کے دن فلسطینی سفارتخانے میں آمد۔ فواد چوہدری کی پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد ربائ سے ملاقات۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کے عوام کے لیئے یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔ اس عید کے موقع پر پاکستان کی پوری قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فواد چوہدری پاکستان کی پوری قوم فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر سراپہ مضطرب اور احتجاج میں ہے، فواد چوہدری فلسطین کو ہر سطح پر پاکستان کی حکومت کی اعانت حاصل رہیگی، فواد چوہدری وزیراعظم پاکستان عمران خان بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، فواد چوہدری وزیراعظم فلسطین کے مسئلہ پر مسلسل اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں سے رابطے میں ہیں، فواد چوہدری وزیر اعظم نے ترک صدر طیب اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کرکے فلسطین میں مسلط اسرائیلی جارہیت کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا اعادہ بھی کیا ہے، فواد چوہدری وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا آج فلسطین کے صدر محمود عباس سے رابطہ کرنے کے ارادہ سے بھی آگاہ کیا۔ فلسطینی سفیر احمد ربائ کا فواد چوہدری سے پاکستان کی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر۔ پاکستان کی اظہار یکجہتی سے ہم اپنے آپ کو مظبوط محسوس کرتے ہیں، فلسطینی سفیر فلسطینی سفیر کے جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1000 فلسطینی بشمول خواتین و بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 1500 فلسطینی اب تک اسرائیلی مظالم کے سبب زخمی اور 1000 گھر تباہ ہوچکے ہیں، احمد ربائ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان-فلسطین حکمت عملی کے بانی ہیں اور ہم اسی حکمتی عملی پر عمل پیرا ہیں، فواد چوہدری فلسطین کے سفیر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی قرآن مجید بھی ہدیہ کیا۔ فواد چوہدری نے فلسطینی سفارتخانہ کی یاداشت پر بھی اپنے دورہ اور فلسطین کے موجودہ حالات پر اپنے جزبات و خیالات کو قلمبند بھی کیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.