Karachi police raid dance party, arrest 17 university students
Posted By: Akbar ali on 16-05-2021 | 12:03:44Category: Political Videos, Newsکراچی: گڈاپ پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک فام ہاؤس پر چھاپہ مار کر 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ حقہ، شیشہ، تمباکو اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کیا گیا تاہم حیران کن طور پر پولیس نے فام ہاوس کے مالک اور منیجر کو گرفتار نہیں کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ پولیس نے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں یونیورسٹی کے 20 سے 25 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات موجود تھے جو بڑے اسپیکرز پر زور دار نغموں پر رقص کر رہے تھے اور نشے میں دھت تھے۔
پولیس نے 188 اور 269 کے تحت 17 طلبا کو حراست میں لے لیا جن میں 7 طالبات بھی شامل ہیں جب کہ نشہ آور اشیاء بھی ضبط کرلی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں سب کی ضمانتیں منظور کرکے رہا کردیا گیا۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country










