Top Rated Posts ....
Search

Establishment of 5 more Corona Vaccination Centers in remote areas of Kohlu

Posted By: Ahmed on 16-05-2021 | 16:02:23Category: Political Videos, News


کوہلو: محكمہ صحت حكومت بلوچستان نے كوہلومیں كورونا وائرس سے بچاؤ كے لئے حفاظتی ٹیكوں كے سینٹرز میں اضافہ كر كے40 سال سے زائد كے عمر كے افراد كو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویكسینیشن كا حدف دیا ہے۔

ضلعی ناظم صحت ڈاكٹر شیر زمان مری كے مطابق كوہلو كے دورافتادہ علاقوں میں محكمہ صحت كی جانب سے 5 مزید سینٹرز كا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس سے قبل پورے ضلع میں ایک ہی سینٹر قائم تھا جس میں 500 سے زائد افراد كی ویكسی نیشن عمل میں لائی گئی تھی، محكمہ صحت كی جانب سے دوسرے مرحلے میں 700 افراد كو ویكسین لگوانے كا ہدف دیا گیا جس میں دورافتادہ علاقوں كے لوگوں كو مستفید ہونے كے لیے مزید سینٹرز قائم كیے گئے جس سے مقامی لوگوں كو ویكسین لگوانے میں مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔

ضلعی ناظم صحت كے مطابق اب تک ضلع كے 1345 مشتبہ افراد كے سیمپل لیے گئے جس میں 71 افراد میں كورونا كے وائرس مثبت پائے گئے جنہیں گھروں میں آئسولیٹ كیا گیا اورتمام افراد صحت یاب ہوگئے۔
محكمہ صحت كی جانب سے لوگوں كو گھروں میں رہنے، رش اور تفریحی مقامات پر جانے سے گریز كرنے، ماسک پہننے اور ایس او پیز پر مكمل عملدرآمد كرنے كی ہدایت كی گئی تھی۔ دوسری جانب عید كے موقع پر ضلعی انتظامیہ كی جانب سے تفریحی اور سیاحتی مقامات پر مكمل پابندی عائد كی گئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.