Shahbaz Sharif's name was put on the exit control list
Posted By: Kabir ali on 17-05-2021 | 04:37:06Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ منظوری کے بعد شہباز شریف کانام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا،شہباز شریف کو اگر اجازت دی گئی تو انہیں واپس لانا مشکل ہوگا، شریف خاندان کے 5 افراد پہلے سے مفرور ہیں اور لندن میں بیٹھے ہیں، ان کے خلاف مقدمے میں 5 افراد سرکاری گواہ بن گئے ہیں، اگر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی تو وہ ان پر اثر انداز ہوسکتے تھے۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ اس ضمن میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم 8 مئی کو حکومت نے انہیں جانے سے روک دیا تھا۔ بدھ کے روز وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ نے اُن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country










