Salman Khan explained the reason for playing the role of youth
Posted By: Akbar on 17-05-2021 | 09:25:13Category: Political Videos, Newsممبئی: بالی ووڈ کے سلومیاں کا کہنا ہے کہ وہ 55 سال کی عمرمیں 15 سال والی عمر کا کام کررہے ہیں۔
بالی ووڈ کنگ خانزکی بات کی جائے تواس وقت تینوں خانزمیں سب سے زیادہ جس اداکارکا نام لیا جاتا ہے وہ دبنگ خان ہی ہیں۔ سلمان خان جو بھی پراجیکٹ کرتے ہیں اپنی پوری انرجی کے ساتھ کرتے ہیں۔
حال ہی میں سلومیاں نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا ایسی کون سی چیزہے جو تین دہائیں بعد بھی کام کے دوران انہیں پرجوش رکھتی ہے اور حوصلہ مند بھی بناتی ہے۔
سلمان خان نے بتایا کہ وہ کوئی اورچیزنہیں بلکہ نئی نسل ہے، میرے بعد آنے والی جنریشن میں ’ٹائیگرشروف‘ جیسے اداکارموجود ہیں۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ جب آپ محنت کرتے ہیں اوراپنا بہترین کام پیش کرتے ہیں، تویقینی طورپرآپ کے کام کوپزیرائی بھی ملتی ہے، تب ہی میں 55 سال کی عمرمیں 15 سال والی عمرکا کام کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عید کے موقع پر سلمان خان کی فلم ’’رادھے، یورموسٹ وانٹڈ بھائی‘‘ ریلیز ہوئی جس میں ایک بار پھر ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












