Top Rated Posts ....
Search

Leading Pashto writer and critic Saleem Raz has died at the age of 82

Posted By: Akbar on 17-05-2021 | 11:34:40Category: Political Videos, News


سلیم راز 29 مارچ 1939ء کو چارسدہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم مشن پرائمری سکول بنوں سے حاصل کی۔ وہ پشتو عالمی کانفرنس کے بانی اور ترقی پسند تنظیم عوامی ادبی انجمن (پشتو شاخ) پختونخوا کے کنوینر بھی تھے۔

سلیم راز نے 2 پشتو عالمی کانفرنسوں کا انعقاد بھی کرایا تھا جب کہ وہ ملک گیر سطح پر پاکستانی زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے سرگرم رہے اور مسلسل 22 سال تک انجمن مصنفین (خیبر پختونخوا) کے جنرل سیکریٹری کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے رہے۔

ان کی تصانیف میں زخمونو سپرلے (زخموں کی بہار)،تنقیدی کرخے،لہ باڑے تر باڑہ گلی (باڑے سے باڑہ گلی تک) رپوتاڑ،زہ لمحہ لمحہ قتلیگم، (میں لمحہ لمحہ قتل ہوتا رہا)پشتو شاعری اکسٹھ سال،پشتو انشائیہ پچاس سال،پشتو سفر نامہ پچاس سال اوراردو مقالوں کا مجموعہ شامل ہیں جبکہ ان کی پچاس سے زیادہ کتابیں غیر مطبوعہ ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 47 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.