People are suffering the consequences of stupid decisions of PML-N: Firdous Ashiq Awan
Posted By: Akbar on 18-05-2021 | 07:10:27Category: Political Videos, Newsلاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے احمقانہ فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے تو وہیں ملکی وسائل لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ غلامانہ سوچ کے حامل (ن) لیگی چیلوں اور کنیزوں کا چیخنا چنگھاڑنا کسی کام نہ آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف ہم دیں گے۔ چوری اور لوٹ مار کا حساب آپ دیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں۔ مہنگائی کی بات کرنے والے عقل سے عاری شاہی چیلے اور کنیزیں عوام کو بتائیں کہ آپ اور آپ کے ڈاکو لیڈر ملک اور صوبے کو سر سے پاؤں تک قرضے میں ڈبو کر گئے۔ (ن) لیگ کے احمقانہ فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country










