Top Rated Posts ....
Search

Bollywood actors in love with Hollywood actors

Posted By: Joshi on 18-05-2021 | 13:34:30Category: Political Videos, News


ممبئی: فلمی ستاروں کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، خواتین اگر مرد اداکاروں پر مرتی ہیں تو مرد اداکاراؤں کے یک طرفہ عشق میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔ لیکن بالی وڈ اداکار ہالی وڈ اداکاروں کے عشق میں مبتلا ہیں۔

شاہ رخ خان،کترینا کیف اور دیپیکا پاڈوکون بالی وڈ کے ایسے ستارے ہیں جن کےدنیا بھر میں کروڑوں پرستار موجود ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی فلمی صنعت کے افق پر چمکتے یہ ستارے بھی کسی دوسری سیلیبریٹیز کی زلفوں کے اسیرہیں؟

جی ہاں!!! شاہ رخ سے لے کر دیپیکا تک کا کرش ہالی وڈ سیلیبریٹیز ہیں، زیر نظر مضمون میں ایسے ہی کچھ بالی وڈ کے کرش ہالی وڈ ستاروں کا ذکر کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان اور انجیلینا جولی

بالی وڈ کے بادشاہ ’ کنگ خان‘ پر لاکھوں لڑکیاں مرتی ہیں، لیکن ان کا کرش دنیا کی ’پرکشش ترین خاتون‘ کا اعزاز رکھنےوالی ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی ہیں، گرچہ ’بازی گر‘ نے ابھی تک ہالی وڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کیا ہے، لیکن وہ کھلے عام اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ اگر انہیں انجیلینا جولی کے مدمقابل کردار ملا تو وہ اپنے کرش کا’دیو‘ بننے کےلیے فلم سائن کرنے میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کریں گے۔

دیپیکا پاڈوکون اورلیونارڈو ڈی کیپریو

دیپیکا کا شمار بالی وڈ کے ان ستاروں میں ہوتا ہے جو کسی کو بھی اپنے حسن کا دیوانہ بنا سکتی ہیں۔ ملکوتی حسن کی مالک بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کا ایک مشہور ڈائیلاگ تھا،

’’عشق۔۔۔ جو طوفانی دریا سے بغاوت کرجائے وہ عشق۔۔۔۔۔ بھرے دربار میں جو دنیا سے لڑ جائے وہ عشق۔۔۔۔۔۔۔ جو محبوب کو دیکھے تو خدا کو بھول جائے وہ عشق۔۔۔۔۔‘‘

لیکن فلم ٹائی ٹینک کے ’جیک‘ کو لے کر دیپیکا اپنے اس ڈائیلاگ کی عملی تفسیر ہیں۔ بالی وڈ کی موہنی صورت والے لیونارڈو ڈی کیپریو لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں لیکن دیپیکا کے ہر دن کا اختتتام لیونارڈو کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔

لیونارڈو سے اپنے عشق کا اقرار دیپیکا متعدد بار اپنے انٹرویوز میں کرچکی ہیں، کچھ عرصے قبل ہی دیپیکا نے ایک انٹر ویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے کمرے میں ہالی وڈ اسٹار کی قدم آدم تصویر لگا رکھی ہے اور وہ ہر رات سونے سے قبل اس تصویر کو بوسہ دیتی ہیں۔

کترینا کیف اور رابرٹ پیٹنسن

کترینا کیف اپنی جاذب نظر شخصیت کی وجہ سے لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں، تاہم ان کا دل ہالی وڈ کے ہاٹ اداکار رابرٹ پیٹنسن کے نام پر دھڑکتا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کترینا نے یہ راز ظاہر کیا کہ وہ ’ٹوئیلائٹ ‘ اداکار سے محبت کرتی ہیں اور رابرٹ ان کا ’کرش‘ ہے۔ انہوں اس بات کا بھی انکشاف کیا ٹوٗئیلائٹ اداکار کی اداکاری کا انداز اور ’پُر کشش شخصیت‘ سے وہ بہت متاثر ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.