Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan will vote in Jahangir Group's budget: Sheikh Rashid

Posted By: Kabir on 19-05-2021 | 07:23:01Category: Political Videos, News


راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گروپ بنتے رہتے ہیں، یہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، جہانگیرترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب تاریخی دورہ تھا جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزیدفروغ ملا، اب پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات اتنے مضبوط ہوگئے جتنے پہلے کبھی پہلے نہ تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جماعتوں میں گروپ بنتےرہتےہیں، جہانگیر ترین کا مسئلہ کوئی بڑا نہیں، جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ کابینہ نے کل فلسطین میں امداد بھیجی ہے، جمعہ کو ڈھائی بجے لال حویلی کے باہر فلسطینیوں کے حق میں جلسہ ہوگا، لال حویلی کے باہر کوویڈ کا خیال رکھ کر جلسہ کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.