Shahid Afridi also came out in support of the Palestinians
Posted By: Kabir on 19-05-2021 | 20:55:34Category: Political Videos, Newsممتاز آل راؤنڈراور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی بھی فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ان کی حمایت میں میدان میں آگئے۔
بوم بوم آفریدی نے اپنے گھر کے گارڈن میں بیٹی کے ساتھ فلسطین کے جھنڈے بلند کیے اور بعد ازاں اپنی بیٹی کے ہمراہ دوران سفر فلسطینی جھنڈا لہراتی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔
شاہد خان آفریدی نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیغام ارض فلسطین کے بچوں تمہارے لیے ہے، ہم آپ سے دور بہت دور ہیں، مگر ہمارے دل تمہارے ساتھ دھڑکتے ہیں،اسی طرح جس طرح سے ہمارے آباؤاجداد کے دل تمہارے آباؤ اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے، دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں، غم کی تمام راہیں عارضی ہیں۔
شاہد آفریدی کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہاہے۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












