Rehabilitation of Rangers officer extorted from pub in Karachi suspended
Posted By: Akram on 15-06-2021 | 10:00:30Category: Political Videos, Newsکراچی: سپریم کورٹ نے لیاری سے وائن شاپ سے 60 ہزار روپے بھتہ وصولی سے متعلق سروسز ٹربیونل کا رینجرز کے سابق ڈی ایس آر کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو لیاری سے وائن شاپ سے 60 ہزار روپے بھتہ وصولی کے الزام میں رینجرز کے سابق ڈی ایس آر بشارت علی سے متعلق سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ سابق ڈی ایس آر بشارت پر الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی گئی تھی۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں بشارت علی کو برطرف کیا گیا تھا۔ سروس ٹربیونل نے بشارت علی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے سروسز ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف رینجرز کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سروسز ٹربیونل کا ڈی ایس آر کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔ سابق ڈی ایس آر بشارت علی کے مطابق رقم اہلکار امداد نے وصول کی تھی۔ اہلکار امداد نے اپنے بیان میں خود اعتراف کیا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












