In India, it has been revealed that salt water has been used instead of corona vaccine
Posted By: Kabir Khan on 26-06-2021 | 13:25:27Category: Political Videos, Newsممبئی: بھارت کے دوشہروں کے 9 مقامات پر کورونا ویکسین کی جگہ نمک ملے پانی کا انجیکشن لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیاست دان میمی چکروتی نے جعلی ویکسین کا شک ہونے پر پولیس کو مطلع کیا تھا جس پر ہونے والی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ممبئی میں 2 ہزار اور کولکتہ میں 500 افراد کو کورونا ویکسین کے نام پر نمک ملا پانی کا ٹیکہ لگایا گیا۔
ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کیمپس کو بند کردیا اور نجی اسپتال کے 2 ڈاکٹرز سمیت 10 افراد کو حراست میں لے کر دھوکہ دہی سے حاصل کیے گئے 12 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔
دوسری جانب کولکتہ پولیس میں جینیات میں ماسٹرز ڈگری رکھنے والے سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا جو 8 جعلی ویکسینیشن کمیپس چلا رہا تھا۔ ان کیمپس میں زیادہ تر معذور اور خواجہ سراؤں کو ٹیکے لگائے گئے تھے۔
بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسینیشن مہم جاری ہے تاہم اس میں بدانتظامی اور کرپشن کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












