Top Rated Posts ....
Search

Who Is Qandeel Baloch, What Is The Name of Her Father, Shocking Facts Unveiled

Posted By: Arif on 20-03-2016 | 14:39:24Category: Political Videos, News


Who Is Qandeel Baloch, What Is The Name of Her Father, Shocking Facts Unveiled



اس کا باپ سندھ کا معروف سیاستدان ہے
آج کل سوشل میڈیا پر قندیل بلوچ نامی ایک لڑکی کا بہت تذکرہ ہے‘ یہ لڑکی اچانک ہی اپنی بولڈ حرکات کی وجہ سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔لوگوں کی اکثریت نہیں جانتی کہ قندیل بلوچ کون ہے، کیا کرتی ہے اور اس کے والی وارث کون ہیں؟ آئیے آپ کو قندیل بلوچ کے بارے میں بتاتے ہیں کہ یہ اصل میں کون ہے۔ نام نہ بتانے کی شرط پر یہ مبینہ معلومات ایک ایسے صاحب کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ قندیل بلوچ کے انتہائی قریب رہ چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ 15 نومبر1990 کو لاہور کے بازار، ہیرا منڈی میں پیدا ہوئی، اس کی ماں ماضی کی معروف اداکارہ اور بازارحسن کی جانی پہچانی طوائف ہے۔ قندیل بلوچ اردو کے علاوہ سرائیکی، پوٹھوہاری ، پنجابی اور انگریزی زبانیں بھی جانتی ہے اور مقامی یونیورسٹی سے ایم اے پاس ہے۔ قندیل اس کا اصل نام نہیں بلکہ ماں نے اس کا نام شبانہ رکھا تھا۔ قندیل کے باپ نے اس کی ماں سے شادی کے کچھ عرصہ بعد چھوڑ دیا تھا جس کے بعد قندیل پیدا ہوئی۔اس کا باپ سندھ کا ایک معروف سیاستدان ہے ۔ یاد رہے کہ قندیل بلوچ کا ’’بلوچ‘‘ قوم سے کوئی تعلق نہیں ۔ اصل میں یہ ٹی وی میں کام کرنا چاہتی تھی، ایک بڑی ایکٹر بننا چاہتی تھی لیکن جتنے بھی ڈراموں میں کام کیا ، سب کے سب فلاپ گئے۔ اسے اس کے پیر صاحب نے بتایا کہ تم اپنا نام تبدیل کرلو تو شہرت کی بلندیوں کو چھو سکتی ہو۔ یوں یہ قندیل سے قندیل بلوچ ہوگئی۔یہ خود بھی کئی دفعہ قریبی

دوستوں کو بتا چکی ہے کہ میں نے ’’صنم بلوچ‘‘ سے متاثر ہوکر اپنے نام کے ساتھ ’’بلوچ‘‘ لگایا ہے ۔گویا قندیل کا ’’بلوچ‘‘ ہونا ایسا ہی ہے جیسا افتخار ٹھاکر کا’’ٹھاکر‘‘ ہونا۔ یاد رہے کہ افتخار ٹھاکر بھی صرف ایک ڈرامے میں اپنے کردار کی وجہ سے ’’ٹھاکر‘‘ مشہور ہوگئے ہیں ورنہ وہ خود بھی کہتے ہیں کہ وہ ذات کے ’’ٹھاکر ‘‘ نہیں ہیں۔قندیل کی ماں کی خواہش تھی کہ اس کی بیٹی عام طوائف نہ بنے بلکہ پڑھے لکھے طبقے میں اپنی جگہ بنائے لہذا قندیل کو ایم اے تک تعلیم دلائی گئی اور اسلام آباد کے مقتدر حلقوں میں بھی متعارف کرایا گیا۔اس مقصد کے لیے قندیل باقاعدہ اسلام آباد میں کرائے کے گھر میں بھی رہائش پذیر رہی۔ تاہم ’’معروف ہستی‘‘ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی مانگ نہ بڑھ سکی۔ اس نے گلوکاری میں بھی ہاتھ مارا بلکہ جیو پر چلنے والے میوزک کے مقابلے ’’پاکستان آئیڈل‘‘ میں بھی آڈیشن دیا لیکن ناکام قرار پائی۔ جب سب کچھ کرنے کے باوجود اس کی شہرت حاصل کرنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی تو اس کے ایک چاہنے والے دوست نے مشورہ دیا کہ اپنی کچھ بولڈ وڈیوز اپ لوڈ کرو۔ یہ صاحب خود بھی ٹی وی ڈراموں میں چھوٹے موٹے رول ادا کرتے ہیں اوراپنی ’’موٹی ناک‘‘ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ آج کل قندیل کے ’’مینجر‘‘ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قندیل کی بولڈ وڈیوز نے تہلکہ مچا رکھا ہے ۔ قندیل جان بوجھ کر سستی شہرت کے لیے مختلف قسم کی وڈیوز بنا کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ حالیہ پاک بھارت میچ کے موقع پراس نے جان بوجھ کر اپنی وڈیو میں شاہد آفریدی کو مخاطب کیا تاکہ لوگ اس کی طرف متوجہ ہوسکیں۔اس کے بعد اس نے مختصر ترین لباس میں اپنی ایک وڈیو اپ لوڈ کی اور اب اس سے بھی بڑھ کرمزید کچھ کرنے کا سوچ رہی ہے، تاہم کچھ لوگ اس کے خلاف فحاشی کامقدمہ دائر کرنے کی بھی تیاری میں ہیں جس کی وجہ سے قندیل دوبئی یا امریکہ سیٹل ہوکر وہاں اپناکام جاری رکھنے کی پلاننگ کر رہی ہے -



Source

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Bail Application Approved

Imran Khan Bail Application Approved

Views 30 | 08-11-2024
IMF Fund Mission Pakistan Visit

IMF Fund Mission Pakistan Visit

Views 22 | 07-11-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.