Junaid Safdar Rukhsati Aur Waleema Kahan?
Posted By: Ahmed Ali on 03-09-2021 | 03:15:41Category: Political Videos, Newsجنید صفدر کی رخصتی اور ولیمہ کہاں اور کب ہونگے۔۔ اہم انکشافات
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی رسم نکاح لندن میں انجام پائی لیکن رخصتی اور ولیمہ کب اور کہاں ہو گا، جنید صفدر نے تقریبات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنید صفدر نے بتایا کہ ’رخصتی اور ولیمے کی تقریبات اسلام آباد اور لاہور میں منعقد کی جائیں گی،شادی کی تقریبات کے لیے حتمی تاریخوں کا اعلان فی الحال نہیں ہوا لیکن توقع ہے کہ تقریبات دسمبر میں ہوں گی۔ جنید صفدر نے دوران گفتگو بالی وڈ فلم سے متعلق اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی پسندیدہ فلم’ زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ ہے جب کہ انھیں بالی وڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کی فلمیں پسند ہیں۔ خیال رہے کہ جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی،مریم نواز بیٹے کے نکاح میں تو شریک نہ ہو سکیں لیکن جنید کے نانا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو نکاح کی تقریب میں دیکھا گیا،جنید صفدر کے نکاح کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی کئی روز تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












