Pasand Ki Shadi Karne Wala Ladka
Posted By: Ahmed Ali on 10-09-2021 | 15:47:36Category: Political Videos, Newsپسند کی شادی کرنیوالے لڑکے کا دل ہلا دینے والا انجام
آزاد لشمیر کے شہر میر پور میں پسند کی شادی کرنیوالا دولہا برات والے دن دلہن کے بھائی کے ہاتھوں قتل۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے شہر میر پور کے تھانہ منگلا کی حدود میں ابوبکر جلال نامی لڑکا اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا ،لیکن دلہن کا بھائی اس رشتے سے خوش نہ تھا، ابوبکر جلال برات لے کر جب لڑکی والوں کے گھر پہنچا تو لڑکی کے بھائی قابل خان نے دولہے پر فائرنگ کردی ، دولہا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، جبکہ قابل خان کی فائرنگ سے دولہے کا دوست ارسلان بھی شدید زخمی ہو گیا۔ مرنیوالے لڑکے ابوبکر جلال کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میر پور منتقل کر دیا گیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











