Minal Khan Ahsan Muhsan Ki Shadi
Posted By: Akram Khan on 11-09-2021 | 04:48:15Category: Political Videos, Newsمنال خان احسن محسن کی شادی؛ ایمن خان فرط جذبات سے روپڑیں، ویڈیو وائرل
اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے دونوں کی شادی کے خوبصورت لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی میں اداکارہ صبور علی، علی انصاری، کنزیٰ ہاشمی، اقرا عزیز، یاسر حسین، فہد شیخ، اریبہ حبیب، آمنہ الیاس، ندا اور یاسر نواز سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔
منال خان سرخ رنگ کے روایتی عروسی لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں جب کہ احسن محسن اکرام بھی اس موقع پر بے حد خوش نظر آرہے تھے۔
اداکارہ ایمن خان بھی اپنی بہن کی شادی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ انہوں نے نکاح کی تقریب کے لیے نارنجی اور سنہرے کام والا انتہائی خوبصورت جوڑا زیب تن کیا تھا۔ جب کہ ان کے شوہر اداکار منیب بٹ سفید لباس میں نظرآئے۔

Pakistan Responds to Baseless Allegations by the Afghan Taliban
KP Intensifies Cleanliness Drive After Governor’s Rule
Palestinians Hope for Netanyahu’s Political Defeat
Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia












