Three soldiers were killed and three others were injured in an attack on Turkish troops in Syria
Posted By: Baba Khan on 11-09-2021 | 09:50:54Category: Political Videos, Newsشام میں ترک فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی
ادلب: شام میں داعش کے آخری ٹھکانے ادلب میں سرچ آپریشن کے دوران ترک فوجیوں پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ شام میں ترک فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب ترک فوجی ادلب کے ایک علاقے میں باغیوں کے خلاف سرچ آپریشن کر رہے تھے۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
جس علاقے میں ترک فوجیوں پر حملہ کیا گیا وہ علاقہ باغیوں کا آخری ٹھکانہ ہے جن کی سرکوبی کے لیے ترک فوجیوں کی ایک ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف تھی۔ فی الحال ہلاک اور زخمی ہونے والے ترک فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ترک فوجیں شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کے لیے داخل ہوئی تھیں تاہم گزشتہ برس مارچ میں جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں اس علاقے میں شامی اور روسی افواج نگرانی کے آپریشنز کر رہی ہیں۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












