The young Afghan girl, who fell in love with the young man, reached Pakistan
Posted By: Akram Khan on 13-09-2021 | 16:16:50Category: Political Videos, Newsنوجوان کی محبت میں گرفتار افغان دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار افغان دوشیزہ بہاو لنگر پہنچ گئی اور اپنی محبت کو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ بغلان کی 20 سالہ دوشیزہ اولباش ویزہ لیکر پاکستان پہنچ گئی اور بہاولنگر اسلامیہ یونیورسٹی کے 24 سالہ طالبعلم فہیم الرحمان سے شادی کرلی ۔ نکاح کی تقریب جامع العلوم عید گاہ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر اولباش کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ پاکستان نے بطور مہاجرین بہت احترام دیا۔جو سلوک مہاجرین کے ساتھ کیا جاتا ہے ان سے متاثر ہوئے تھے۔میرے نکاح کرنے کی وجہ پاکستانیوں کا حسن سلوک اور عزت و احترام ہے۔ہمارا خاندان اور اہل علاقہ پاکستان سے بہت متاثر ہے اور پیار کرتا ہے۔اولباس نے مزید کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو اسلامی برادر ملک ہیں۔ہماری شادی سے دونوں ملکوں کے درمیان محبت کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔فہیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اولباش پاکستان آکر بہت خوش ہے۔پاکستان اور پاکستانی لوگ افغانستان عوام کے بہت نزدیک ہیں۔

Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News
Hardik Pandya returns for SA T20Is; Shubman Gill picked subject to fitness











