After the refusal of New Zealand and England, our cricket went far behind, Rashid Latif
Posted By: Akram Khan on 22-09-2021 | 12:53:31Category: Political Videos, Newsنیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے انکار کے بعد ہماری کرکٹ بہت پیچھے چلی گئی، راشد لطیف
کراچی: سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ نیوزی اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان میں کھیلنے سے انکارکے بعد ہماری کرکٹ بہت پیچھے چلی گئی ہے۔
نجی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ لاہور قلندرز کا اندرون سندھ موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کیمپ لگانا قابل تحسین عمل ہے، سندھ میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، سندھ سے شاہ نواز دھانی، زاہد محمود اور نعمان علی اپنی مدد آپ کے تحت سامنے آئے.
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا ہائی پرفارمنس سینٹر پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر سے بہتر ہے، میں بھی اسلام آباد میں ایسا سینٹر بنانے کی کوشش کررہا ہوں، نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے گراؤنڈز کا قیام ضروری ہے، دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی اور ہمارے پاس وہی پرانے میدان ہیں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ نیوزی اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان میں کھیلنے سے انکارکے بعد ہماری کرکٹ بہت پیچھے چلی گئی ہے، وزیراعظم کی کوشش کے باوجود لگتا ہے کہ یہ بہت آگے کی بات ہے۔
اس موقع پرلاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی موجود تھے۔

FIR Registered in 9-Year-Old Girl’s Murder Case
Flour Prices Soar Across Pakistan, Including Karachi
After Petrol, Pakistan Faces Another Electricity Shock
Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI












