In Karachi, an unfortunate son killed his mother by hitting her on the head with a heavy object
Posted By: Armaan on 22-09-2021 | 15:54:21Category: Political Videos, Newsکراچی میں بدبخت بیٹے نے ماں کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کر دیا
کراچی: گلشن معمار میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران ماں کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کر دیا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس کے مطابق گلشن معمار کے علاقے خادم گوٹھ میں گھریلو جھگڑے کے دوران سر پر بھاری چیز لگنے سے ضعیف العمر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں مقتولہ کی شناخت 60 سالہ لال بی بی زوجہ غلام محمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق جھگڑے کے دوران مقتولہ کے بیٹے شکیل نے اپنی ضعیف العمر ماں کے سر پر کوئی بھاری چیز ماری تھی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے داماد منیر کے مطابق مقتولہ 8 بچوں کی ماں تھی جس میں 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، ملزم شکیل کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور اس کا علاج بھی چل رہا ہے، گھر کے اندر کسی بات پر جھگڑے کے دوران بیٹے شکیل نے پتھر یا کوئی بھاری چیز ماں کے سر پر ماری تھی۔
داماد منیر نے پولیس کو بتایا کہ سسرال سے فون کال آئی تھی کہ شکیل نے ماں کو مار دیا ہے ہم لاش اسپتال لے جا رہے ہیں جس پر میں بھی اسپتال پہنچ گیا جہاں ساس کی لاش رکھی ہوئی تھی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












