Asad Umar also arrested from Islamabad High Court
Posted By: Akram Khan on 10-05-2023 | 14:38:11Category: Political Videos, Newsاسد عمر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار
پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے اسد عمر کو ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی، انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے اہلکار بھی پولیس کے ہمراہ تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، وکیل خواجہ حارث اور بابراعوان بھی موجود ہیں۔کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس، رینجرز، ایف سی کی بھاری نفری عدالت کے اطراف تعینات کی گئی ہے، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کردیئے گئے ہیں۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی گرفتار کا بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے اب تک تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Lakki Marwat - CTD's intelligence-based operation, 6 terrorists killed
US announces $10 million reward for information on Khamenei and key leaders
Rawalpindi Traffic Police's post on Salman Agha's run-out goes viral on social media
Eden Gardens 2001 - Silver Jubilee of a Kolkata epic
Iran has claimed to have targeted a police headquarters and a satellite communications center in Israel.
Government announces Eid-ul-Fitr holidays












