Internet outages: Responses from parties including government and PTA
Posted By: Khan on 11-05-2023 | 14:06:18Category: Political Videos, Newsلاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار سلمان ابوذر نیازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 37 کے تحت انٹرنیٹ پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، حکومت نے غیر قانونی طور پر سروسز معطل کردی ہیں، حکومت کسی شکایت پر متعلقہ مواد ہٹا سکتی ہے، سروس معطل نہیں کرسکتی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیسے حالات پیدا ہوئے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے، افواہیں پھیلنے سے روکنے کے لیے سروس بند کی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے تو پہلے سے ہی سروس بند کردی ہے، پی ٹی آئی وہ حکم لائے جس کے تحت سروس بند کی گئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔

Pakistan Responds to Baseless Allegations by the Afghan Taliban
KP Intensifies Cleanliness Drive After Governor’s Rule
Palestinians Hope for Netanyahu’s Political Defeat
Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia












