The miscreants who attacked Jinnah House and other military installations were identified
Posted By: Jabba on 12-05-2023 | 12:46:58Category: Political Videos, Newsقانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہائوس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کچھ شر پسندوں کی شناخت کرلی جبکہ دیگر کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔جناح ہائوس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے والے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب تک بیشتر افراد کی شناخت ہوگئی ہے جنہوں نے کور کمانڈر ہاس کا جلائو گھیرا ئواور توڑ پھوڑ کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا جبکہ باقیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔ان شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ شرپسندوں میں اویس مشتاق ولد محمد مشتاق سکنہ اوکاڑہ، عباد فاروق ولد امانت علی سکنہ لاہور، محمد حاشر خان ولد طارق بشیر سکنہ لاہور اور جہانزیب خان سکنہ کیولری گرائونڈ لاہور کی نشاندہی کر لی گئی ۔پر تشدد کارکنان اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پٹرول بم سے لیس تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے مزید افراد جنہوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا وہ بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












