Lahore High Court ordered the release of Dr. Yasmin Rashid
Posted By: Amjad on 13-05-2023 | 12:57:19Category: Political Videos, Newsلاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بازیابی سے متعلق درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے ان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں توانہیں رہا کیا جائے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ کینسر کی مریض ہیں عدالت ان کو فوری طور پر پیش کرنے کا حکم دے ۔ سرکاری وکیل نےعدالت میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ہیں اور بیماری کے باجود ڈاکٹر صاحبہ ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں موجود ہوتی ہیں ۔ اگر ڈاکٹر یاسمین سیاسی سرگرمیاں میں شرکت نہ کرتیں تو پھر نظری بندی کے احکامات جاری نہ ہوتے۔ ویڈیو شواہد موجود ہیں جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد لوگوں کو کور کمانڈر ہاؤس جانے کا کہہ رہی ہیں۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












