Prime Minister's visit to Jinnah House Lahore, meeting with military leadership
Posted By: Jabba on 13-05-2023 | 12:59:45Category: Political Videos, Newsوزیراعظم شہبازشریف نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے، وزیراعظم نے عسکری قیادت سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا۔وزیر اعظم آج جناح ہاؤس لاہور پہنچے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شہباز شریف کے ہمراہ جناح ہاؤس لاہور پہنچے۔شہباز شریف نے عسکری قیادت سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا، جس کے بعد وزیراعظم سروسز اسپتال گئے جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور دیگر اہلکاروں کی عیادت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا سیف سٹی آفس جانے کا بھی امکان ہے، شہبازشریف سیف سٹی آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بریفنگ دیں گےذرائع کے مطابق محسن نقوی وزیراعظم شہبازشریف کو صوبے میں امن و امان سمیت دیگر اہم معاملات بارے آگاہ کریں گے۔

Pakistan Responds to Baseless Allegations by the Afghan Taliban
KP Intensifies Cleanliness Drive After Governor’s Rule
Palestinians Hope for Netanyahu’s Political Defeat
Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia












