The elements involved in vandalism on May 9 will be brought to justice, Army Chief
Posted By: Akram on 14-05-2023 | 15:07:43Category: Political Videos, Newsآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کور کی پیشہ ورانہ مہارتوں، کارکردگی اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات کو سراہا اور افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امن و استحکام کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے، امن و استحکام کے عمل کو خراب کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، افواج تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔ ’9 مئی کے سیاہ دن کو توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دشمن عناصر کی جانب سے مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی حمایت سے تمام مذموم کوششیں ناکام بنا دیں گے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












