Renowned actor and playwright passed away
Posted By: Khan on 15-05-2023 | 12:00:01Category: Political Videos, Newsپاکستان کے معروف اداکار وڈراما نویس شعیب ہاشمی انتقال کر گئے ہیں ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں ان کے پروگرامز عوام میں بہت مقبول ہوئے تھے۔ پاکستان کے معروف اداکار وڈراما نویش شعیب ہاشمی انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 82 برس تھی۔ پی ٹی وی کے ابتدائی دور میں ان کے پروگرامز عوام میں بہت مقبول ہوئے تھے۔شعیب ہاشمی ٹی وی کے ابتدائی دور کی معروف اداکارہ سلیمہ ہاشمی کے شوہر اور شہرہ آفاق شاعر فیض احمد فیض کے داماد تھے۔شعیب ہاشمی پر 12 سال قبل فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے وہ بستر علالت پر تھے۔ان کے بیٹے عدیل ہاشمی نے شعیب ہاشمی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں برین ہیمرج ہوا تھا اور کافی عرصے سے علیل تھے۔ تاہم کل رات کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ کچھ دیر پہلے اسپتال میں انتقال کر گئے۔شعیب ہاشمی کی بیٹی انگلینڈ میں ہے ان کی آمد پر نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا۔شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں پی ٹی وی کے لیے کئی ڈرامے لکھے اور ان میں اداکاری بھی کی جو عوام میں مقبول عام ہوئے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں اکڑ بکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول اور باؤ ٹرین شامل ہیں۔وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں درس وتدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہے جب کہ 1990 میں نجی اخبارمیں ٹال مٹول کے نام سے کالم نگاری کرتے رہےشعیب ہاشمی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1995 میں تمغہ حسن کارکردگی اور بعد ازاں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












