Top Rated Posts ....
Search

The PML also came to power and announced to give free electricity up to 300 units

Posted By: Akram on 25-01-2024 | 11:33:30Category: Political Videos, News


ن لیگ کا بھی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان
این اے 118 بھاٹی گیٹ میں نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے انتخابی دفتر کےافتتاح کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے آیا ہوں مگر آپ کے جذبے نے جلسے کا سماں بنا دیا، آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں میں بھی آپ سے محبت کرتا ہوں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کا دھڑن تختہ کردیا، ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم نے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ بحال کیا، ہم بھی چاہتے تو تماشا دیکھتے رہتے اور ملک کیلئے کچھ نہ کرتے مگر ہم نے 16 ماہ میں بھرپور محنت کر کے ملک کو بچایا۔ نائب صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ آج لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، 2013ء میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ہم نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، میں نے 250 ارب روپے کی سبسڈی دے کر غریب عوام کیلئے آٹا سستا کیا، ن لیگ کے دور میں بجلی 7 روپے یونٹ اور پٹرول 78 روپے لیٹر ہوا کرتا تھا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں 100 یونٹ بجلی عوام کو مفت دی، اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، ن لیگ کے دور میں چینی 55 روپے کلو تھی، ڈالر 105 کا تھا آج کہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا دور انتقام کی سیاست سے بھرپور رہا ، ن لیگ کی پوری قیادت کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، لیگی قائدین کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا، جب معاملہ عدالت میں آیا تو مجھ سمیت کسی لیگی کارکن پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نوازشریف سمیت لیگی قیادت سے انتقام لیا گیا، اس کا نقصان یہ ہوا کہ ملک بہت پیچھے چلا گیا۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی سے دہشتگردی ختم کر کے روشنیاں بحال کیں، میٹرو اور اورنج ٹرین عوام کو سہولت دیتی ہے، 8 فروری کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا، 8 فروری کا سورج شیر کی جیت لیکر طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ8 فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، شیر جیتے گا تو نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ملیں گے، ہمیں اس ملک کی برآمدات بڑھانا ہیں اور زرمبادلہ کمانا ہے، کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 135 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 134 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.