How did Junaid Jamshed influence Sana Khan's life?
Posted By: Amjad adab on 26-09-2024 | 14:53:21Category: Political Videos, Newsدینِ اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو چھوڑنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے زندگی میں بہترین دوست کی اہمیت و خوبی پر روشنی ڈالی۔
حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جس طرح ان کے شوہر مفتی انس مرحوم جنید جمشید کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، مرحوم نے ان کی زندگی اور زندگی کو دیکھنے کا نظریہ تبدیل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مرحوم جنید جمشید میرے شوہر کے اچھے دوست بھی تھے، ایک دفعہ میرے شوہر ان کے بارے میں بات کر رہے تھے کہ اللّٰہ ان کی قبر کو روشن کرے، ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے، اس وقت مجھے خیال آیا کہ اگر میری موت ہو جائے تو کیا میرے پاس ایسے دوست ہیں؟
ثناء خان نے مزید کہا کہ جب میں نے یہ سوچا تو ایک بھی ایسے دوست کا نام میرے ذہن میں نہیں آیا اور جس کا نام آیا تو ان کے بارے میں یہی خیال آیا کہ یہ تو کچھ نہیں کریں گے، یہ تو صرف ناچ گانا ہی کریں گے، انہیں میری قبر کی فکر نہیں ہو گی کہ عذاب نازل ہو رہا ہے یا کیسا حال ہے؟
انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب مجھے احساس ہوا کہ مجھے اپنی زندگی میں ایسے ہی انسان کی ضرورت ہے، ایسا ہی جیون ساتھی چاہیے جو میرے دین و آخرت کی فکر کرے اور آج میرے شوہر میرا بہت خیال رکھتے ہیں، ان ہی کی وجہ سے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنا ممکن ہوا۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












