In the India-Bangladesh Test match, langurs were kept on security to deal with monkeys
Posted By: gazi on 27-09-2024 | 12:51:49Category: Political Videos, Newsبھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں بندروں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے لنگوروں کو سیکیورٹی پر رکھ لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بندروں کے خطرے کو روکنے کے لیے انوکھی کوشش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور کے یہ شرارتی بندر کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین سے کھانے پینے کی اشیاء اور موبائل فون چھین لیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بندر لنگوروں سے ڈرتے ہیں اس لیے حکام نے لنگوروں اور ان کے سنبھالنے والوں کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ لوگوں سے کھانے پینے کی چیزیں چھیننے والے بندروں سے بچا جا سکے۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی گارڈز بھی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل باؤنڈری کی رسی کے پیچھے کیمرے اور دیگر سامان رکھے جانے کی جگہ کو بھی کالے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا تھا تاکہ بندروں کو کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھنے اور انہیں چوری کرنے سے روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












