Major Maher al-Assad, the brother of the Syrian president, was martyred in the attack: Israeli media
Posted By: Darpoka on 01-10-2024 | 15:04:22Category: Political Videos, Newsاسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی میجر مہر الاسد دمشق میں اسرائیلی فوج کی بم باری میں شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کی جارحیت غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان، شام اور یمن میں بھی جاری ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے المزہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فوج نے بم باری کی جس میں 3 شہری جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلیجنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ عمارت فورتھ ڈویژن کی تھی۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے بھائی اور فورتھ ڈویژن کے کمانڈر اِن چیف میجر جنرل مہر الاسد بھی اس فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری جانب عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کے بھائی حملے کے وقت اس عمارت میں موجود نہیں تھے اور ان کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔
البتہ شام کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں معروف ٹی وی اینکر الصفا احمد بھی شامل ہیں۔

Pakistan Responds to Baseless Allegations by the Afghan Taliban
KP Intensifies Cleanliness Drive After Governor’s Rule
Palestinians Hope for Netanyahu’s Political Defeat
Multan - Roof of Under-Construction Plaza Collapses Near Northern Bypass
Acute Shortage of Medicines and Emergency Supplies Hits Holy Family Hospital
Peshawar Launches Crackdown on Adulteration Mafia












