Ananya Pandey is happy to be called the next Alia Bhatt
Posted By: Amjad on 02-10-2024 | 15:25:21Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے خود کو اگلی عالیہ بھٹ قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ اننیا پانڈے فی الحال اپنی اگلی فلم ’سی ٹی آر ایل‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
وکرم ادیتا موٹوا کی سی ٹی آر ایل میں اننیا پانڈے اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جاری ہے۔
اداکارہ خود عالیہ بھٹ کی بہت بڑی مداح ہیں، اس کے باوجود وہ کسی کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کو تیار نہیں ہیں، وہ اس بارے میں بات نہیں کرتی ہیں۔
اننیا پانڈے فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے خود کو اگلی عالیہ بھٹ کہے جانے پر ردعمل دیا اور کہا کہ ’میرے لیے یہ ایک بہت بڑی تعریف ہے‘۔
انہوں نے اس معاملے پر بات کا آغاز لفظ ’نہیں‘ سے کیا اور کہا کہ میرے خیال میں عالیہ بھٹ بہت اچھی ہیں، اگر مجھے اگلی عالیہ بھٹ کہا جارہا ہے تو یہ ایک بہت بڑی تعریف ہے کہ لوگ ایسا سوچتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جو کچھ عالیہ نے کیا ہے، میں اُسے چھو بھی سکتی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ کی جگرا اور اننیا پانڈے کی سی ٹی آر ایل صرف ایک ہفتے کے فرق سے ریلیز کی جارہی ہیں، ان میں سے ایک فلم سنیما میں جبکہ دوسری او ٹی ٹی پر ریلیز کی جائے گی۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












