Rizwan and Shaheen are less likely to become white ball captains
Posted By: Jabba on 03-10-2024 | 15:02:24Category: Political Videos, Newsسابق کپتان بابر اعظم کے اچانک وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کو خیرباد کہنے کے بعد پاکستان ٹیم کا آئندہ کپتان کون ہوگا؟ ایک اہم سوال پیدا ہو گیا۔
اس تناظر میں وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ان کے کپتان بننے کے امکانات بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔
اس سال پی سی بی نے شاہین آفریدی کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے قیادت سے ناصرف علیحدہ کیا بلکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے ہٹا کر سعود شکیل کو شان مسعود کا نائب مقرر کردیا گیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے تین گروپس ہیں، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ بورڈ کسی ایسے کھلاڑی کو قیادت کےلیے سامنے لانے کے بارے میں سوچ رکھتا ہے جس کا نام کسی تنازعے میں نہ ہو۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












