The woman who voiced Japanese robotic cartoon Doraemon has died
Posted By: Amjad on 11-10-2024 | 16:09:13Category: Political Videos, Newsجاپان کی روبوٹک کارٹون بلی ڈوریمون کے کردار کو اپنی آواز دینے والی خاتون نوبویو اویاما 90 برس کی عمر میں چل بسی۔
صوتی فنکارہ نوبویو اویاما المعروف رسپی وائس آف ڈوریمون 1979 سے 2005 تک یہ کام کرتی رہیں۔
وہ 29 ستمبر 2024 کو طبعی وجوہات کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں، ان کی ایجنسی ایکٹرز سیون نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔
ڈوریمون اور نوبیتا نامی بچے کی دوستی پر مبنی یہ کارٹون بچوں میں بے حد مقبول ہوا، اس اینیمیٹڈ سیریز کو جاپان اور دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں نے خوب پسند کیا، اور اس کا درجنوں زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔
نوبویو 1933 میں ٹوکیو میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1956 میں جاپان کے این ایچ کے پبلک ٹیلی ویژن کے ایک ڈرامے سے ڈیبیو کیا۔ انہیں 1957 میں پہلی مرتبہ وائس ایکٹنگ کا کردار ٹی وی ڈراما سیریز لاسی کے ڈب شدہ ورژن میں ملا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












