Imran Khan's cell electricity suspension, talk about the return of facilities are baseless, jail sources
Posted By: azaradd on 12-10-2024 | 15:54:16Category: Political Videos, Newsراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق باتیں بےبنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل مینول کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کیلئے دو انگریزی روزنامے روزانہ دیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بجلی ہر وقت بحال رہتی ہے، انہیں کھانے کیلئے علیحدہ کچن دستیاب ہے، دو مشقتی بانی پی ٹی آئی کو شفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر تک جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی ہے، سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

Solution to Yemen's Crisis - Ismail Baghaei's Major Statement
Experts Warn of the Growing Threat of Inhumane AI
KP CM Announces Long March, Will Lead It Himself - TTAP Assures PTI
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash












