Sessions Court Islamabad - Order to arrest and produce Ali Amin till October 23
Posted By: Amjad on 12-10-2024 | 15:57:50Category: Political Videos, Newsڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے جبکہ پولیس کو انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے۔ اس دوران علی امین گنڈاپور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
بیلف رپورٹ کے مطابق وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے ملہت کی استدعا کی گئی ہے۔
عدالت نے 23 اکتوبر تک پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے ک جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج علی امین گنڈاپور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












