The arrival of foreign delegations to participate in the SCO meeting has started
Posted By: Jabba on 13-10-2024 | 13:37:02Category: Political Videos, Newsشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ چین کا 15رکنی، کرغزستان کا 4 اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جناح کنونشن سینٹر اسلام آ باد کا دورہ کیا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












